۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
علامہ سید سعید اختر رضوی (رح) کی ۱۹ویں مجلس برسی کا انعقاد

حوزہ/ رئیس المبلغین علامہ سعید اختر رضوی گوپالپوری (طاب ثراہ) کی ۱۹ویں برسی کے موقع پر سرزمین قم پر بنیاد اختر تابان کی جانب سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیاہے۔یہ مجلس حوزہ علمیہ آل البیت (ع) میں منعقد کی گئی جس میں مشرقی افریقہ، خلیج فارس اور ہندوستان کے مختلف علماء اور طلاب کرام نے شرکت فرمائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رئیس المبلغین علامہ سعید اختر رضوی گوپالپوری (طاب ثراہ) کی ۱۹ویں برسی کے موقع پر سرزمین قم پر بنیاد اختر تابان کی جانب سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیاہے۔یہ مجلس حوزہ علمیہ آل البیت (ع) میں منعقد کی گئی جس میں مشرقی افریقہ، خلیج فارس اور ہندوستان کے مختلف علماء اور طلاب کرام نے شرکت فرمائی۔

قرآنی اساتذہ کے ذریعہ تلاوت کلام پاک کے بعد، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبد الماجد، جو مشرقی افریقہ کے عالم دین ہیں اور کئی سالوں تک مشرقی افریقہ میں علامہ مرحوم کی تبلیغی زندگی میں آپ کے ہمراہ رہے، علامہ مرحوم کی زندگی اور آپ کے ذریعہ انجام پانے والی متعدد خدمات کو سامعین کے سامنے پیش کیا۔

اس کے بعد حضرت آیۃ اللہ سید عادل علوی (دامت برکاتہ)، جو حوزہ علمیہ قم اور نجف کے بزرگ استاد اور خطیب ہیں، انہوں نے مجلس کو خطاب فرمایا، آپ نے اپنی تقریر میں آیات و احادیث کی روشنی میں عالم دین کے مقام و منزلت کو بیان کرتے ہوئے مرحوم علامہ سعید اختر رضوی صاحب کی تبلیغی خدمات اور آپ کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔مجلس کا اختتام مداح اہل بیت (ع) جناب ضیغمی صاحب کے ذریعہ منظوم نذرانہ عقیدت اور نوحہ خوانی پر ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .